Header IMCB H-9
►►►►►►  HEC (NCEAC) designated team visits IMCB H-9 for evaluation of our BS(CS) program for accreditation on June 15, 2023

مورخہ 15 جون 2023 کو اسلام آباد ماڈل کالج ھذا میں شعبہ کمپیوٹر سائنس کی درخواست پر ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ایکریڈیثیشن کونسل کی منتخب ٹیم نے لئے شعبہ کمپیوٹر سائنس کا دورہ کیا۔

دو رکنی ٹیم کے تفصیلی دورہ کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے شعبہ کمپوٹر سائنس کے اساتذہ نےصدر شعبہ پروفیسر ڈاکٹر صفدر زمان کی سربراہی میں شب و روز محنت کی اور کمیوٹر سائنس کی کتابوں ، کمپوٹر لیب کو آراستہ و پیراستہ کرنے ، آلات کو کارآمد طریقے سے پیش کرنے ، ہارڈوئیر لیب کی تیاری ، ڈیپارٹمنٹ کے بارے میں مکمل آگاہی فراہم کرنے ، 2019 تک کے سابقہ ریکارڈ کو مرتب اور معائنے کے لئے بخوبی تیار کرنے میں بہت جانفشانی سے کام کیا۔

صدر شعبہ کمپوٹر سائنس پروفیسر ڈاکٹر صفدر زمان صاحب کی سر براہی میں پورے شعبہ کی کاوشیں دیدنی ہیں ۔

پروفیسر ظہیر احمد بابر ، پروفیسر ڈاکٹر جاوید اللہ، پروفیسر فاروق اعظم خان ، پروفیسر ندیم تاج ،پروفیسر عبید اللہ شاہ ، پروفیسر شمس الدین ،لیب انچارج جناب مدثر صاحب اور معاون عملہ کی مساعی جمیلہ لائق صد تحسین و ستائش ہیں ۔

معاون مضامین کے معزز اساتذہ کرام نے بھرپور لگن اور محنت سے اس کار محال کو سہل بنایا۔

پروفیسر مرتضی عاشق (شعبہ لائبریری سائنس ) نے ہمہ وقت دست تعاون دراز رکھا۔

پروفیسر احمد جمال کی سربراہی میں جناب راشد محمود کیانی صاحب ایڈمن آفیسر نے اپنی ٹیم کے ساتھ بھرپور محنت کی۔

پروفیسر ڈاکٹر خالد حمید چیف کوارڈینیٹر بی ایس پروگرام) نے ٹیم کی طرف سے ممکنہ جانچ کے عمل کو احسن طریقے سےعہدہ برا ہونے میں بھرپور تعاون کیا اور ہر مرحلہ پر شعبہ کمپیوٹر سائنس کے دست و بازو بنے رہے۔

پروفیسر ڈاکٹر ساجد منظور چیرمین خریداری و ترقیاتی امور بشمول ممبران پروفیسر ظہیر احمد بابر اور پروفیسرنعمان فاروقی اور کالج کی ترقی میں پیش پیش جناب پروفیسر ڈاکٹر محمد عمران (ڈی ڈی او) کی خدمات سنہری حروف سے لکھنے کے قابل ہیں ، حال ہی میں کالج میں جدید کمپیوٹرز سے لیس کمپیوٹر لیب کا قیام اس حوالہ سے خصوصی طور پر قابل ذکر ہے۔

صدر شعبہ کمپیوٹر سائنس پروفیسر ڈاکٹر صفدر زمان نے موثر طریقے سے شعبہ ہذا کے بارے میں ٹیم کو معلومات بہم پہنچائیں اور ان کے سوالات کے سیر حاصل جوابات دئیے ۔ شعبہ کمپیوٹر سائنس کی بہتری کے لئے ڈاکٹر صاحب کی عرق ریزی شاہد ہے کہ شعبہ ہذا جڑواں شہروں میں معیاری تعلیم فراہم کرنے والے ایک اہم ادارے کے طور پر ابھرے گا۔

وائس پرنسپل اکیڈمک پروفیسر غلام قادر عباسی صاحب نے قائدانہ کردار ادا کرتے ہوئے بالعموم کالج اور بالخصوص شعبہ کمپیوٹر سائنس کی صورتحال موجود وسائل اور درپیش مسائل کو باور کرواتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شعبہ کمیوٹر سائنس طلبا کو معیاری تعلیم فراہم کرتا رہے گا اور اس کی بہتری کے لئے کوئ کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔

پروفیسر احمد جمال (وائس پرنسپل ایڈمن ) شعبہ کمپیوٹر سائنس کی تزئین و آرائش ، آلات کی تنصیب ، مہمانان کا شایان شان استقبال اور اس ۔معائنہ کو موثر بنانے میں بھرپور کوشاں رہے۔

پروفیسر جاوید اقبال مغل (پرنسپل کالج ہذا ) نے معائنہ کے لئے تشریف لانے والے مہمانان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور جا نچ میں بھرپور تعاون کیا۔

پرنسپل صاحب نے کالج کی پوری ٹیم بالخصوص پروفیسر ڈاکٹر صفدر زمان صاحب کی زیر قیادت شعبہ کمپیوٹر سائنس کی کاوشوں کو سراہا ۔ اور کہا کہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ٹیم کے دورہ سے انشاءاللہ کالج کی مزید ہو گی اور مثبت نتائج ملیں گے۔

پرنسپل پروفیسر جاوید اقبال مغل کی زیر قیادت کالج کے تمام اساتذہ کرام اور جملہ سٹاف کی جہد مسلسل اور عمل پیہم کی بدولت کامیابیوں کے افق وا ہوئے اور امیدوں کے دیے روشن ہوئے ۔ اللہ تعالٰی اس ادارہ کو تادم زیست بلندیوں کا راہی بنائے اور علمی مساعی میں انفرادی اور اجتماعی کاوشوں کو میزان حسنات میں رقم فرمائے۔ آمین ! اللہ تعالٰی ہم سب کا حامی و ناصر ہو ,

آمین یارب العالمین!

(تحریر: پروفیسر ناصر نیاز رانا، ممبرمیڈیا کمیٹی)

===================================

Click here to visit our Official Facebook page.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *