Header IMCB H-9
►►►►►►  Honorable Director Colleges, FDE Professor Aftab Tariq has very kindly visited / inspected facilities at Department of Computer Science. Later on he had a meeting with the respectable faculty members of the College and responded to their queries.

مہمانِ خصوصی جناب پروفیسر آفتاب طارق صاحب، ڈائریکٹر کالجز ، فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن، اسلام آباد نے کالج کے شعبہ کمپیوٹر سائنس کا دورہ کیا اور بی ایس کلاسز کے کامیاب پروگرام پر مبارکباد دی اور تمام ضروری سہولیات کو مزید بہتر بنانے کیلئے اقدامات اٹھانے کیلئے وفاقی نظامت تعلیمات کی طرف سے مکمل یقین دہانی کروائ اور اس سلسلے میں اقدامات پر کالج پرنسپل اور دیگر انتظامیہ کی تعریف کی۔ اس کے بعد انہوں نے اساتذہ کرام سے ملاقات کی اور انکے مسائل سنے اور اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ پرنسپل کالج ھذا جناب پروفیسر جاوید اقبال مغل صاحب اور تمام اساتذہ نے ان کا شکریہ ادا کیا۔

تلاوت قرآن مجید فرقان حمید: حافظ صفی اللہ محبوب صاحب نےسورہ الحشر کی آخری آیات پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

بارگاہ خاتم النبیین صَلَّی اللہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمْ میں ہدیہ نعت :پروفیسر عبیداللہ شاہ صاحب (شعبہ کمپیوٹر سائنس ) نے کلام "ہر نظر کانپ اٹھے گی محشر کے دن، خوف سے ہر کلیجہ دہل جائے گا " پیش کیا.

پرنسپل پروفیسر جاوید اقبال مغل صاحب کا صدارتی / استقبالیہ خطاب

پرنسپل پروفیسر جاوید اقبال مغل صاحب نے اپنےصدارتی / استقبالیہ خطاب میں معزز مہمان خصوصی کی تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا۔ کالجوں کی بہتری کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے مستقبل میں اس تسلسل کو جاری رکھنے پر زور دیا۔ ایچ نائن کالج کی تعمیر و ترقی میں پروفیسر محمد آفتاب طارق صاحب کے ہمیشہ کلیدی کردار ادا کرنے پر صمیم قلب سے شکریہ ادا کیا۔

مہمان خصوصی پروفیسر محمد آفتاب طارق صاحب کا خطاب

پروفیسر محمد آفتاب طارق صاحب نے اساتذہ کرام سے اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ میں استاد ہوں اور استاد رہنا پسند کرتا ہوں ۔ اپنی بھرپور صلاحیتوں سے آنے والے وقت کو سنوارا جا سکتا ہے۔ ہم سب کا اولین فریضہ طلبا کی فلاح و بہبود ہے۔

تقریب کے آخر پر اساتذہ کرام نے مہمان خصوصی نے اپنے مسائل سے آگاہ کیا

پروفیسر طاہرشاہد بھٹی صاحب (صدر لوکل یونٹ) نے چار درجاتی پروموشن فارمولے کو صوبوں کی طرز پر بہتر بنانے کی بات کی۔

پروفیسرحبیب اللہ عزیزصاحب (شعبہ انگریزی زبان وادب) نے کالج میں اساتذہ کی کمی دور کرنے پر زور دیا۔

پروفیسر ندیم تاج صاحب ( شعبہ کمپیوٹر سائنس)نے اساتذہ کی پروموشن کے اقدامات کو سراہا۔

پروفیسر ظہیر عباس بلوچ صاحب (شعبہ فزکس) نے بی ایس پروگرام کے لئے پی ایچ ڈی اساتذہ کی تعیناتی کا سوال اٹھایا۔

پروفیسر شاہد محمود چودھری (شعبہ اردو) صاحب نے شعبہ اردو میں اساتذہ کی کمی دور کرنے کی طرف توجہ دلائ۔

پروفیسر شمس الدین قریشی صاحب (شعبہ کمپیوٹر سائنس) نے اساتذہ کو Study Leave کے لئے درکار NOC کے اجرا میں رکاوٹیں دور کرنے پر کردار ادا کرنے کو کہا۔

ڈاکٹر محمد صفدر زمان صاحب (صدر شعبہ کمیوٹر سائنس ) نے بی ایس کے اساتذہ کو 48 سالانہ Earned Leave دینے کی درخواست کی۔

ڈاکٹر محمد عمران صاحب( ڈی. ڈی. او)نے چھٹیوں کی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے مونوٹائزیشن اور اردلی الاونس دئے جانے پر زور دیا۔

پروفیسر مدثر الزمان چانڈیو صاحب (شعبہ معاشیات) نے اساتذہ کی بہتری کے لئے اقدامات کی ضرورت پر اظہار خیال کیا۔

ڈائریکٹر کالجز محترم جناب محمد طارق آفتاب صاحب نے بھرپور توجہ سے سب مسائل کو سنا اور کہا کہ میرے دروازے اساتذہ کے مسائل دور کرنے کے لئے ہر وقت کھلے ہیں ۔ اساتذہ کو بھی اپنے مسائل کو حل کرنے کے لئے کوشاں ہونا چاہئے۔

اس دوستانہ نشست کے اختتام پر مہمان خصوصی کو کتاب" کلام اقبال نقش کمال " کا تحفہ پیش کیا گیا

===================================

Click here to visit our Official Facebook page.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *