Header IMCB H-9
►►►►►►  Orientation Session for newly admitted BS(Computer Science, Physics & Islamic Studies- batches Fall-2023 intake) on September 28, 2023

صدارت : پروفیسر جاوید اقبال مغل ،پرنسپل کالج ہٰذا

نظامت: پروفیسر ڈاکٹر خالدحمید ( چیف کوارڈینیٹر بی ایس پروگرامز)

پروگرام کے باقاعدہ آغاز کے بعدتمام متعلقہ شعبہ جات نے طلباء کو خوش آمدید کہا۔ وائس پرنسپل اکیڈمکس نے ضروری اصول و ضوابط سے جبکہ کوارڈینیٹر بی ایس پروگرامز نے یونیورسٹی کیساتھ کالج بارے معاملات بارے آگاہ کیا۔

پروفیسر غلام قادر عباسی وائس پرنسپل اکیڈیمکس نے طلبا کو اپنی ہر کوشش کو بہترین انداز میں انجام دہی کا پیغام دیا۔ کالج کے حاضری پورٹل کے بارے آگاہی فراہم کی ۔ طلباء کی بنیادی ذمہ داری کالج کے ٹائم ٹیبل کی پابندی ہے۔ کالج میں موجود ماہانہ ٹیسٹ کے نظام کے بارے مطلع کیا جن کے نتائج پورٹل پر دیکھے جا سکتے ہیں ۔ طلبا کالج میں ایک مقصد کے تحت آئیں کہ ہم نے تعلیم حاصل کرنے اور نئ چیزیں سیکھنے میں کوئ کسر اٹھا نہیں رکھنی۔

آخر میں پرنسپل جناب پروفیسر جاوید اقبال مغل نے استقبالیہ کلمات ادا کرتے ہوئے طلبہ کو ہر قسم کی سہولیات بہم پہنچانے میں کوئ کسر اٹھا نہ رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ طلباء کو تعلیمی کارکردگی بہتر بنانے پر زور دیا۔ پرنسپل کالج ہٰذا پروفیسر جاوید اقبال مغل نے کالج کی قدامت کے ساتھ ساتھ وفاقی تعلیمی اداروں میں کالج ہذا کی شاندار کارکردگی کو بیان کیا۔ پیشرو طلباء کے خطوط پر چلتے ہوئے آپ طلباء بھی کالج کی کارکردگی کو چار چاند لگانے میں کوئ کمی اٹھا نہ رکھیں ۔ آپ کی خوش قسمتی ہے کہ آپکو ایک اچھا ادارہ میسر آیا ہے اپنی صلاحیتوں کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لائیے بہتر مستقبل آپ کے سامنے نگاہیں فرش راہ کئے ہو گا۔ والدین اور اساتذہ نےآپ سے بھرپور توقعات وابستہ کی ہوئیں ہیں ان پر پورا اترنے کی کوشش کریں ۔ نظم و ضبط پر کسی قسم کا کوئ سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔طلباء میرے لئے سب سے اہم ہیں ۔ انہوں نے اپنی گفتگو کا اختتام ان اشعار پہ کیا۔۔۔۔

آسانیوں سے پوچھ نہ منزل کا راستہ

اپنے سفر میں راھ کے پتھر تلاش کر

ذرے سے کائنات کی تفسیر پوچھ لے

قطرے کی وسعتوں میں سمندر تلاش کر

تقریب کے آخر میں قومی ترانہ پڑھا گیا۔

===============

Click here to visit our Official Facebook page.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *