Header IMCB H-9
►►►►►►   Principal and college authorities organized a get together and lunch for non-teaching staff on closing of Academic Session 2022-23 on March 22, 2023

پرنسپلH-9 کالج پروفیسر جاوید اقبال مغل اور کالج انتظامیہ کا تعلیمی سیشن 2022-23 کے بھرپور اور کامیاب اختتام پر تمام غیر تدریسی عملہ کے ساتھ ظہرانہ

آج مؤرخہ 22 مارچ 2023 بروز بدھ اسلام آباد ماڈل کالج برائے طُلَباء H-9 اسلام آباد کے سٹاف روم میں غیر تدریسی عملہ کی کالج کے لیے گراں قد ر خدمات کے اعتراف کے طور پر ایک پر تکلف ظہرانہ کا انتظام کیا گیا، جس کی سرپرستی پرنسپل کالج ھذا پروفیسر جاوید اقبال مغل نے کی ، وائس پرنسپل ایڈمن پروفیسر احمد جمال ، وائس پرنسپل اکیڈمک پروفیسر غلام قادر عباسی ، ڈرائینگ اینڈ ڈسبرسنگ آفیسر (ڈی ڈی او) پروفیسر ڈاکٹر محمد عمران اور ہاسٹل وارڈن پروفیسر افتخار احمد نے اس ظہرانہ میں خصوصی شرکت کی۔ ایریا ایجوکیشن آفیسر اربن- 2 کی طرف سے معاون عملہ محترمہ شازیہ پروین، سردار محمد شہزاد خان، اور جناب امیر عبداللہ نے ایڈمن آفیسر جناب راشد محمود کیانی اور غیر تدریسی عملہ کی دعوت پر خصوصی شرکت کی۔

اس سادہ مگر پروقار تقریب کی صدارت پرنسپل کالج ھذا پروفیسر جاوید اقبال مغل نے کی، اور انتظامی امور تمام غیر تدریسی عملہ اور بالخصوص جناب راشد محمود کیانی )ایڈمن آفیسر / اکاؤنٹنٹ ( ، جناب اعجاز احمد خان یوسفزئی )ہیڈ کلرک ( ، جناب شہزاد حسن کورائی (اپر ڈویژن کلرک) ، جناب محمد ذوالفقار اعوان (لوئر ڈویژن کلرک ) ، جناب محمد نعیم خان ( لوئر ڈویژن کلرک) ، جناب سید مدثر حُسَین شاہ ( لوئر ڈویژن کلرک) ، جناب ملک محمد عمران ( لیبارٹری اسسٹنٹ ) ، جناب محمد طارق خان ( لیبارٹری اسسٹنٹ ) ، جناب قاری محمد نذیر (لیبارٹری اسسٹنٹ ) ، جناب غلام مصطفے ( لیبارٹری اٹینڈینٹ )، جناب محمد مصطفے ( مکینک ) ، جناب سید محمد احسن نعیم شاہ ( الیکٹریشن)، جناب محمد حنیف (باورچی) ، جناب محمد یوسف ( بیلدار)، مقصود احمد بھٹی (فراش), جناب عبد الوہاب (گراؤنڈمین) ، جناب مشتاق احمد (نائب قاصد ), جناب محمد خالد ( نائب قاصد) اور محمد شریف (نائب قاصد) نے سر انجام دیے۔

ایڈمن آفیسر جناب راشد محمود کیانی نے پرنسپل پروفیسر جاوید اقبال مغل ، وائس پرنسپل ایڈمن پروفیسر احمد جمال ، اور وائس پرنسپل اکیڈمک پروفیسر غلام قادر عباسی کا خصوصی شکریہ اد ا کیا کہ اُن کی رہنمائی اور معیت میں میں تمام غیر تدریسی عملہ نے ٹیم ورک کا مظاہرہ کرتے ہوئے تمام اہداف کامیابی سے حاصل کیے، اور کالج کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کیا۔

پرنسپل پروفیسر جاوید اقبال مغل نے غیر تدریسی عملہ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کالج کی تمام کامیابیوں کو وائس پرنسپلز پروفیسر احمد جمال اور پروفیسر غلام قادر عباسی کی زیر سرپرستی ٹیم ورک قرار دیا، اُن کا کہنا تھا کہ غیر تدریسی عملہ نے ایڈمن آفیسر جناب راشد محمود کیانی کی ہمراہی میں کالج کی تعمیری ترقی میں بھرپور کردار ادا کیا ۔ بالخصوص گراؤنڈ سٹاف نے گراؤنڈ سپروائزر راجہ محمد سلیم کی سربراہی میں بھرپور لگن اور جانفشانی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کالج کے گل وگلزار میں رنگ بھرے ، عملہ کی شدید کمی کے باوجود کلرک حضرات نے تمام تکنیکی ٹارگٹ حاصل کیے ، اور پورے سیشن میں طُلباء کو صاف ستھرا اور علم دوست ماحول فراہم کیا، کالج نے سیشن 2022-23 میں نصابی ، ہم نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں کئی کامیابیاں حاصل کیں ، اور ان تمام کامیابیوں میں غیر تدریسی عملہ کی بھرپور اور فعال معاونت پیش پیش رہی۔ غیر تدریسی عملہ بالخصوص قابل صد تحسین ھے کہ کالج کو خوبصورت بنانے اور صاف رکھنے میں انکا کلیدی کردار رھا۔ فیڈرل بورڈ کے کھیلوں کے مقابلہ جات ہوں یا ایف ڈی ای سے تفویض کردہ اضافی ذمہ داریاں، غیر متوقع اچانک دورے ہوں یا کسی قومی دن پر کوئی تقریب، شجرکاری مہم ھو یا دیگر انتظامی امور کی بجا آوری ، کالج کے اندر شام تک رکنا ہو یا طُلباء کیلیے منعقدہ مختلف سرکاری تقریبات ، غیر تدریسی عملہ نے اساتذہ و انتظامیہ کے شانہ بشانہ ھراول دستے کی مانند کالج کی تزئین وآرائش میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور ادارہ کی نیک نامی کا باعث بنے۔

ظہرانہ کے بعد تمام غیر تدریسی عملہ ، کالج انتظامیہ ، اور مہمانان گرامی کی جناب پرنسپل کے ساتھ عکس بندی بھی کی گئی، جس کی کچھ جھلکیاں پیشِ خدمت ہیں۔

(تحریر: فقیر حبیب اللہ عزیز)

Visit our Official Facebook Page for more Photographs

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *