Header IMCB H-9
►►►►►►  World Teachers’ Day / Salam Teachers’ Day was celebrated on October 05, 2023

تقریب تکریم اساتذہ

بتاریخ 5 اکتوبر 2023 ، اسلام آباد ماڈل کالج برائے طلباء ، اسلام آباد میں یوم تکریم اساتذہ( Teachers Day)کے حوالے سے ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا. تقریب کالج اسٹیڈیم کے وسیع و عریض سبزہ زار میں منعقد کی گئی۔تقریب کی صدارت پروفیسر جاوید اقبال مغل، پرنسپل کالج ہذا نے کی

۔تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام الہی سے ہوا۔تلاوت قرآن حکیم کی سعادت، سید اظہر الدین، متعلم سال دوم

(G 2) نے حاصل کی۔ہدیہء نعت بہ حضور رحمت دارین صلی اللہ علیہ والہ وسلم پیش کرنے کا شرف، محمد فاروق، طالب علم بی ایس سی ایس (سمسٹر 5) نے حاصل کیا۔

بعد ازآں علی رضا،متعلم بی ایس سی ایس( سمسٹر 5) ، ذیشان اکرم چوہدری، متعلم سال دوم (E2)،محمد حسان ،متعلم سال دوم(E2)اور رانا مزمل متعلم(H2) نے طلبہ کی نمائندگی کرتے ہوئے اساتذہ کے مقام و مرتبہ کے حوالے سے مفصل اظہار خیال کیا۔ مزید براں عقیل انجم ،متعلم بی ایس فزکس (سمسٹر1)،ذوالفقار علی متعلم (H-1) نے اساتذہ کی شان میں ترانے پیش کیے۔عبدالرحمن نے اشعار کی صورت میں اساتذہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔

پروفیسر ظہور بخاری نے چنیدہ اشعار سے اساتذہ کرام کے مقام و مرتبے کو بیان کیا۔پروفیسر شاہد چوہدری نے یوم تکریم اساتذہ کی تاریخ مفصل طور پر بیان کی اور قرآن و حدیث کی روشنی میں استاد کا مقام بیان کیا۔

پروفیسر غلام قادر عباسی، (وائس پرنسپل اکیڈمک) نے اساتذہ کو روشنی کا مینار قرار دیا جو طلباء کے لیے مشعل راہ ہوتے ہیں۔

پروفیسر جاوید اقبال مغل، (پرنسپل کالج ہذا) نے اپنے سکول اور کالج کے اساتذہ کو یاد کرتے ہوئے طلباء کو ہمیشہ اساتذہ کرام کی عزت و احترام کا درس دیا۔اور کہا کہ با ادب ہی با مراد ہوتے ہیں اور دارین کی کامیابی اچھے اساتذہ کی مرہون منت ہے۔کالج ہذا کے اساتذہ کرام پر فخر کرتے ہوئے طلباء کو خوش قسمت قرار دیا کہ آپ کو قابل اساتذہ میسر آئے ہیں ،یہی اساتذہ خام مٹی سے نگینے تراشتے ہیں مزید کہا کہ اساتذہ کی خدمات انمول ہیں جن پر میں ان کو سلام پیش کرتا ہوں۔

تقریب کے آخر پر سب حاضرین نے ملی جذبات سے سرشار ہو کر با آواز بلند قومی ترانہ پڑھا۔

مجموعی طور پر تقریب سے طلباء کو اساتذہ کرام کی عزت و احترام کا درس ملا اور طلباء کے دل اساتذہ کے احترام کے جذبہ سے سرشار ہو گئے۔

تحریر: پروفیسر ناصر نیاز رانا

===============

Click here to visit our Official Facebook page.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *