Header IMCB H-9
►►►►►►  3rd Annual Scholarships Distribution Ceremony held on May 18, 2023. Deputy Director General (Edu) FDE Dr. Ali Ahmad Kharal graced the ceremony as chief guest.

سلام آباد ماڈل کالج برائے طُلباء H-9 اسلام آباد میں تیسری سالانہ تقریبِ تقسیمِ و ظائف برائے حُسنِ کارکردگی ( سال 2022-23 ) کا انعقاد

باسمہ تعالیٰ

مؤرخہ 18 مئی 2023

مہمانِ خصوصی: پروفیسر ڈاکٹر علی احمد کھرل ، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ، فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن، اسلام آباد

مہمانانِ اعزاز: پروفیسر ڈاکٹر محمد خالد ، پرنسپل اسلام آباد ماڈل پوسٹ گریجوئٹ کالج برائے طُلباء ، H-8 ، اسلام آباد

پروفیسر اسداللہ غالب گوندل (ریٹائرڈ) ، سابق صدر شعبہ اردو زبان و ادب / انچارج ہم نصابی سرگرمیاں ، اسلام آباد ماڈل کالج برائے طُلباء H-9 اسلام آباد

خصوصی شرکت: ایف جی کالجز (بوائز / گرلز ) اسلام آباد کے معزز پرنسپلز

نظامت: پروفیسر ڈاکٹر خالد حمید، پروفیسر ناصر نیاز رانا ، پروفیسر شاہد اعجاز

تلاوت: سردار اکرام اللہ ، طالب علم بی ایس علومِ اسلامیہ ، سیمسٹر 8

نعت: طلحہ اشرف قادری ، طالب علم بی ایس علومِ اسلامیہ ، سیمسٹر 2

کالج کی سالانہ کارکردگی رپورٹ سیشن 2022-23 :

پروفیسر غلام قادر عباسی صاحب ، (وائس پرنسپل تعلیمی امور) نے ملٹی میڈیا کی مدد سے اسلام آباد ماڈل کالج برائے طُلباء H-9 اسلام آباد کا مختصر تعارف اور سالانہ کارکردگی رپورٹ سیشن 2022-23 پیش کی ۔ کالج ہذا اسلام آباد میں معیاری تعلیم فراہم کرنے والی ایک قدیمی درسگاہ ہے ۔ کالج کا رقبہ 47 ایکڑ پر مُحیط ہے، کاج کا قیام 1965 ء میں عمل میں آیا ۔ کالج میں اس وقت کم وبیش 1600 طُلباء تعلیم حاصل کر رہے ہیں ، کالج میں سٹیڈیم ، کھیل کے کشادہ میدان، ہاسٹل اور مسجد بھی موجود ہیں ۔ کالج میں گزشتہ تین برس میں پرنسپل پروفیسر جاوید اقبال مغل کی متحرک قیادت میں تعمیری ترقی دیکھنے میں آئی ہے، کالج کے بہتر تعلیمی نتائج ، ہم نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں میں امتیازی پوزیشنیں، تعلیمی سرگرمیوں اور طُلباء کی حاضری کا خودکار ڈیجیٹل نظام سپیڈ اور داخلوں میں مُسلسل اضافہ اس تعمیری تبدیلی کی عکاسی کرتے ہیں۔

Scholarships Distribution Ceremony 2023

وائس پرنسپل (ایڈمن) پروفیسر احمد جمال کی طرف سے خُطبہ استقبالیہ :

پروفیسر احمد جمال صاحب ، (وائس پرنسپل ایڈمن) نے مہمانِ خصوصی ، مہمانانِ اعزازاور مہمانانِ گرامی کا تہہ دل سے شکریہ اد ا کیا، معزز مہمانانِ گرامی اپنی گونا گوں مصروفیات کے باوجود اسلام آباد ماڈل کالج برائے طُلباء H-9 اسلام آباد تشریف لائے ، جو ادرہ کی انتظامیہ، جملہ اساتذہ کرام، سٹاف اور طُلباء و طالبات کیلیے اعزاز کا باعث ہے ۔

تقسیمِ انعامات و تعریفی اسناد: اسلام آباد ماڈل کالج برائے طُلباء H-9 اسلام آباد میں پروفیسر جاوید اقبال مغل کی سربراہی میں یہ تیسری سالانہ تقریب تقسیمِ انعامات تھی۔ ہر سال طُلباء و طالبات میں تعلیمی کارگردگی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں نُمایاں کارگردگی دکھانے والے طُلباء و طالبات میں 90,000/- روپے کی خطیر رقم کے میرٹ سکالرشپس دیے جاتے ہیں ۔

تقسیم انعامات کے پہلے حصہ میں پروفیسر ڈاکٹر خالد حمید صاحب (چیف کوآردڈینیٹر بی ایس پروگرام) نے نظامت سنبھالتے ہوئے بی ایس پروگرام کے 26 طُلباء و طالبات کو معزز مہمانِ خصوصی ، مہمانانِ اعزاز اور مہمان پرنسپلز سے نقد انعامات بمعہ تعریفی اسناد وصول کرنے کیلیے مدعو کیا ، طُلباء وطالبات کا GPA کم وبیش 3.5-4 بلاشُبہ طُلباء و طالبات کی محنت اور اساتذہ کرام کی لگن کا عکاس ہے۔

تقسیم انعامات کا دوسرا حصہ انٹرمیڈیٹ کے 28 طُلباء کی تعلیمی کارکردگی کی بنیاد پر دیئے گئے وظائف پر مبنی تھا ۔ ۔ پروفیسر شاہد اعجاز صاحب (کوآردڈینیٹر سٹوڈنٹس افیئرزبرانچ ) نے نظامت سنبھالتے ہوئے سال اول اور سال دوم کے 28 طُلباء کو مہمانانِ اعزاز اور مہمان پرنسپلز سے نقد انعامات وصول کرنے کیلیے مدعو کیا ،انٹرمیڈیٹ کے طُلباء کو یہ نقد انعامات بمعہ تعریفی اسناد پانچ ماہانہ ٹیسٹس ، سینڈ اپ امتحان اورمجموعی حاضری کے aggregate سکور کی بنیاد پر دیئے گئے۔

تقسیم انعامات کا تیسرا حصہ انٹرمیڈیٹ اور بی ایس کلاسز کے طُلباء و طالبات کی ہم نصابی سرگرمیوں میں فعال شمولیت اور بین الکلیاتی مقابلوں میں اعلی کارکردگی کی بنیاد پر دیئے گئے وظائف پر مبنی تھا ۔ ۔ پروفیسر شاہد اعجاز صاحب (کوآردڈینیٹر سٹوڈنٹس افیئرزبرانچ ) نے نظامت جاری رکھتے ہوئے سال اول ، سال دوم اور بی ایس پروگرامز کے 12طُلباء کو مہمانانِ اعزاز اور مہمان پرنسپلز سے نقد انعامات وصول کرنے کیلیے مدعو کیا ۔

تقسیم انعامات کا چوتھا حصہ انٹرمیڈیٹ کلاسز کے طُلباء و طالبات کی سٹوڈنٹس کونسل کے CRs کی سال 2022-23 میں کالج کی تمام سرگرمیوں میں فعال شمولیت اور کالج کے طُلباء میں نظم وضبط کو فروغ دینے کی بنیاد پر دی گئی تعریفی اسناد پر مبنی تھا، جس میں وائس پرنسپل (تعلیمی امور) پروفیسر غُلام قادر عباسی ، صدر شعبہ کمپیوٹر سائنس پروفیسر ڈاکٹر صفدر زمان اور کوآرڈینٹر سٹوڈنٹس افیئرز برانچ پروفیسر شاہد اعجاز صاحب نے کالج کے CRs میں بہترین کارکردگی کی بنیاد پر تعریفی اسناد تقسیم کیں۔

مہمانِ اعزز پروفیسر اسداللہ غالب گوندل کا حاضرین سے خطاب :

پروفیسر اسداللہ غالب گوندل (ریٹائرڈ) ، سابق صدر شعبہ اردو زبان و ادب / انچارج ہم نصابی سرگرمیاں ، اسلام آباد ماڈل کالج برائے طُلباء H-9 اسلام آباد مہمانِ اعزاز کے طور پر طُلباء و طالبات سے ہم کلام ہونے کیلیے ڈائس پر تشریف لائے تو حاضرینِ محفل نے کھڑے ہو کر اُن کی تین دہائیوں پر محیط خدمات کو والِہانہ خراجِ تحسین پیش کیا۔ پروفیسر اسداللہ غالب گوندل نے حاضرین محفل کا اس عزت افزائی پر خصوصی شُکریہ ادا کیا ۔ اپنے مُختصر خِطاب میں انہوں نے ہم نصابی سرگرمیوں کو تدریسی عمل کا لازمی جُزو اور طُلباء و طالبات کی کردار سازی اور قائدانہ صلاحیتوں کو جلا بخشنے کا ذریعہ قرار دیا۔

مہمانِ اعزز پروفیسر ڈاکٹر محمد خالد کا حاضرین سے خطاب :

پروفیسر ڈاکٹر محمد خالد ، پرنسپل اسلام آباد ماڈل پوسٹ گریجوئٹ کالج برائے طُلباء ، H-8 ، اسلام آباد اس تقریب کے مہمانِ اعزاز کے طور پر طُلباء و طالبات سے خطاب کیلیے تشریف لائے تو حاضرین نے اُن کی دانشورانہ اورحقیقت پسندانہ مُدلل گفتگو کو خوب سراہا۔ مہمانِ اعزاز نے کالج ہذا کی کارکردگی کو مثالی قرار دیا ، اور ادارہ کے سٹاف اور اساتذہ کرام کی محنت کو قابل تقلید قرار دیا۔

مہمانِ خصوصی پروفیسر ڈاکٹر علی احمد کھرل کا حاضرین سے خطاب :

مہمانِ خصوصی پروفیسر ڈاکٹر علی احمد کھرل ، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ، فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن، اسلام آباد نے اپنے خطاب میں پروفیسر جاوید اقبال مغل کی سربراہی میں ادارے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے بحیثیت استاد 23-08-2001 سے 12-08-2002 تک کالج ہذا میں اپنی تعیناتی کے دوران کالج کے تعلیمی پس منظر پر روشنی ڈالی، اور کالج کے اساتذہ کرام اور طلباء کے ساتھ اپنے تعلق کو زندگی کا سرمایہ قرار دیا۔ کالج ہذا میں جون 2023 میں ہونے والے کمپیوٹر اور انگریزی بول چال کے 2 ہفتوں پر مشتمل Short Courses اور Career Counselling کو خوب سراہا، اور ادارہ کے اساتذہ کی لگن کو قابل تقلید اور مثالی قرار دیا۔ اساتذہ کو مثالی کردار اپنانے کی تلقین کی ، تعلیم کو بلاتفریق عام آدمی تک پہنچانے کی ضرورت پر زور دیا ، اور اساتذہ کو طلباء کی زندگیوں میں امید کے رنگ بھرنے کا ذمہ سونپا۔ استاد کو پارس پتھر کی طرح ہونا چاہیئے جس سے طُلباء سونا بن جائیں۔ اپنے خطاب کے آخر میں انہوں نے حقوق اللہ اور حقوق العباد کے تعلق پر گفتگو کی اور شکرگزاری کو انسان سازی اور روح سازی کے عمل کا پیش خیمہ قرار دیا۔

میزبان پرنسپل پروفیسر جاوید اقبال مغل کا حاضرین سے حرفِ تشکر :

میزبان پرنسپل پروفیسر جاوید اقبال مغل نے مہمانِ خصوصی پروفیسر ڈاکٹر علی احمد کھرل ، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ، فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن، اسلام آباد ، مہمانانِ اعزاز، محترم مہمان پرنسپلز کا اُن کی آمد پر صمیمِ قلب سے شکریہ ادا کیا، اور محدود وسائل میں کالج کو بہتر سے بہترین بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کالج کی ترقی اور طُلباء و طالبات کی فلاح کیلیے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہ رکھنے کے جذبہ کا اظہار کیا۔ تقریب کے کامیاب انعقاد پر دونوں وائس پرنسپلز پروفیسر احمد جمال اور پروفیسر غلام قادر عباسی ، منتظم کمیٹی کے تمام اساتذہ کرام اور ایڈمن آفیسر جناب راشد محمود کیانی کی سربراہی میں مصروف عمل ملازمین کی کام سے لگن کی تعریف کی، اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

تقریب کا اختتام :

تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی اور مہمانانِ اعزاز کو پھولوں کے گُلدستے اور کلامِ اقبال کی تصویری عکاسی پر مبنی کتاب کلامِ اقبال نقشِ کمال (مصنف: اسلم کمال) کے تحائف دیے گئے ۔

قومی ترانہ سے اس پُر وقار تقریب کا اختتام ہوا۔

(تحریر: فقیر حبیب اللہ عزیز ، پروفیسر ناصر نیاز رانا)

===================================

Click here to visit our Official Facebook page for more pictures.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *